کھیل

مدھیہ پردیش کی لڑکی کو انٹرنیشنل ووشو ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل

پرینکاکا تعلق معاشی طورپر کمزورخاندان سے ہے جوضلع سدی کے مادھیلاگاؤں کی رہنے والی ہے اوراس کے والد مقامی نرسنگ ہوم میں کیشیرکی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی پرینکاکیوٹ نے انڈر18،48کے جی انٹرنیشنل ووشو ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا جوجارجیا کے بطومی میں منعقدہوا۔

پرینکاکا تعلق معاشی طورپر کمزورخاندان سے ہے جوضلع سدی کے مادھیلاگاؤں کی رہنے والی ہے اوراس کے والد مقامی نرسنگ ہوم میں کیشیرکی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

یہ میراپہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا اورمجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اس ملک کے پرچم کوبلند کیاہے۔ میں اپنے والدین، کوچس اورایم 3ایم فاؤنڈیشن کی مشکورہوں جس نے ہرقسم کی مدد اوررہنمائی مجھے فراہم کی۔

مجھے اب سنہری لمحہ سے لطف اندوز ہوناہے۔گولڈمیڈل سے مجھے سخت محنت کرنے کیلئے تحریک ملے گی اوراب میری تمام ترتوجہ آنے والی چمپئن شپ پرمرکوزہے۔

پرینکاکی ابتداء میں تربیت بچپن میں کوچ شیرعلی خان نے کی اورفی الحال ان کی کوچنگ رتنیش ٹھاکر کلیانی اورسریتا گپتا اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا بھوپال میں کررہے ہیں۔

ووشو مارشل آرٹس چائنیز کا ہے اوراسے ایشین گیمس‘ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمس اوردیگرایونٹس میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔