حیدرآباد

مرکزی حکومت قبائیلیوں کی ترقی میں رکاوٹ:ستیہ وتی راٹھور

ستیہ وتی راتھوڑ نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت کے اقدامات سے قبائیلی طبقات کی عزت نفس اوروقار کوٹھیس پہنچ رہی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کومخالف قبائیلی رویہ ترک کرنے کامشورہ دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر قبائیلی بہبود ستیاوتی راٹھورنے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مرکزکی غیر سنجیدگی کی وجہ سے قبائیلی طبقات کو نقصان پہنچ رہاہے۔آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی میں قبائیلی طبقات کوتحفظات کی شرح میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بل منظور کیاگیا۔

اس بل کو مرکزی حکومت کوروانہ کیئے کافی عرصہ بیت چکاہے مگر مرکزی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے مرکزکوکئی بار یاددہانی کی گئی مکتوب تحریر کیئے گئے مگر نتائج صفر ہی برآمد ہوئے۔مرکزی حکومت کے اس سرد مہری پر مبنی رویہ کی وجہ سے قبائیلی طبقات کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔

روزگار کے حصول تعلیم کے میدان میں قبائیلی طبقات کونقصان ہورہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 8سال سے ریاست میں قبائیلی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیاجارہا ہے مگر مرکزی حکومت اس مطالبہ کوبرف دان کی نذر کردیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت کے اقدامات سے قبائیلی طبقات کی عزت نفس اوروقار کوٹھیس پہنچ رہی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کومخالف قبائیلی رویہ ترک کرنے کامشورہ دیا۔

a3w
a3w