حیدرآباد

انجمن فلاح معاشرہ کے زیراہتمام ماہ اکتوبر میں اجتماعی شادیاں، درخواستیں مطلوب

صدرانجمن فلاح معاشرہ ڈاکٹر محمد مشتاق کی اطلاع کے بموجب ماہ اکتوبر میں اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔ اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے۔

حیدرآباد: صدرانجمن فلاح معاشرہ ڈاکٹر محمد مشتاق کی اطلاع کے بموجب ماہ اکتوبر میں اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔ اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے۔

والدین، سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے لڑکے اور لڑکی کی شادی کروانے کے خواہشمند ہو تو لڑکی اور لڑکے کا راشن کارڈ، آدھارکارڈ یا شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی 2،2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور دونوں خاندانوں کی طرف سے 3،3 ذمہ دار افراد فارم کی خانہ پوری کے لئے بشمول لڑکا اور لڑکی کا آنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ لڑکی کی عمر 18 سال اور لڑکے کی عمر 21 سال ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار شام 6 تا9 بجے دفترانجمن فلاح معاشرہ، روبرو اسلامیہ ڈگری این آر آئی کالونی یاقوت پورہ رجوع ہوسکتے ہیں۔

دیگر تفصیلات کے لئے فون 9849072249 یا 9390312004 پر ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w