شمالی بھارت

آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

کانگریس لیڈر پرینکاگاندھی وڈرا نے منی شنکر ائیر کے ریمارکس پر تنازعہ پر بی جے پی کوجوابی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے آج سوال کیاکہ آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جبکہ انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں اوریہاں شرح بیروزگاری45 سال میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

امیٹھی(اتر پردیش): کانگریس لیڈر پرینکاگاندھی وڈرا نے منی شنکر ائیر کے ریمارکس پر تنازعہ پر بی جے پی کوجوابی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے آج سوال کیاکہ آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جبکہ انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں اوریہاں شرح بیروزگاری45 سال میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

انہوں نے حکمراں جماعت سے کہاکہ وہ حقیقی مسائل پر الیکشن لڑے۔پی ٹی آئی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پرینکاگاندھی نے بی جے پی پرالزام لگایاکہ وہ انتخابات جیتنے کے لئے ہندومسلم بیان بازیاں کرتی رہتی ہے اورزوردے کر کہاکہ عوام مذہب یا ذات پات کی بنیادپر انتخابات میں مقابلہ نہیں چاہتے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ لوگوں کاکہنا ہے کہ آپ (بی جے پی) نے مذہب کی بنیادپر دوالیکشن جیتے اوراب آپ کو اس سے آگے بڑھناچاہئے۔ انہوں نے کانگریس لیڈرمنی شنکر ائیرکے ریمارکس پر تنازعہ پر سوال اٹھایااورکہاکہ اس مسئلہ پر اب کیوں بحث کی جارہی ہے جبکہ یہ ایک پرانابیان ہے۔

میں پوچھناچاہتی ہوں کہ یہ بیان کب دیاگیا اگر یہ ایک پرانا بیان ہے تو ہم آج اس پر کیوں بحث کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ میں آپ سے یہ بھی پوچھناچاہتی ہوں کہ انتخابات کہاں ہورہے ہیں، ہندوستان میں یا پاکستان میں۔ اگرہندوستان میں ہورہے ہیں توپھر ہم پاکستان کے بارے میں کیوں بات کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے امیٹھی میں پارٹی کے امیدوارکشوری لال شرما کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے یہ بات کہی۔ پرینکاگاندھی نے یہ بھی سوال کیاکہ ہندوستان میں بڑھتی بیروزگاری جو گذشتہ45 سال میں سب سے زیادہ ہے اور زبردست مہنگائی پرکیوں بات نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگ بازارسے آدھی چیزیں خریدے بغیر واپس ہورہے ہیں۔

اگرلوگوں کوعلاج کرانا ہوتو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس کے بارے میں کیوں بات نہیں ہورہی ہے۔کسان مصیبت میں ہیں، کمانے کے قابل نہیں، ڈیزل سے لیکر زرعی سامان تک ہرچیزمہنگی ہوچکی ہے۔ اس پر بات کیوں نہیں ہورہی ہے۔ مزدوروں کااستحصال کیوں ہورہاہے۔ انہیں مناسب اجرت کیوں نہیں ملتی۔

ائیرکے پاکستان کے بارے میں تبصرہ پر جمعہ کے روز تنازعہ پیدا ہوگیا۔ کانگریس نے فوری ان کے ریمارکس سے لاتعلقی کااظہارکیاجبکہ بی جے پی نے ان کی باتوں کو پکڑلیا اور قدیم سیاسی جماعت پرالزام لگایاکہ وہ پاکستان اوراس کی سرزمین سے ابھرنے والی دہشت گردی کادفاع کررہی ہے۔ائیرنے کہاکہ یہ ویڈیو پراناہے اوراب اسے کھودکر باہرنکالاگیاہے کیونکہ بی جے پی کی انتخابی مہم ڈگمگارہی ہے۔