شمالی بھارت

 واٹس ایپ پر تین طلاق‘ شوہر سمیت 6کے خلاف مقدمہ

منڈیروا تھانہ علاقہ کے مراد پور گرام کے ساکن ذاکر حسین نے تحریر ی شکایت کی ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی شفیع اللہ گرام اسوجی بازار تھانہ سکری گنج ضلع گورکھپور کے یہاں ہوئی تھی۔

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں جمعرات کو منڈیروا تھانے میں واٹس ایپ سے تین طلاق دینے کے معاملہ میں متاثرہ فریق کے ذریعہ شوہر سمیت  6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

جمعرات کو پولیس ذرائع نے یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ منڈیروا تھانہ علاقہ کے مراد پور گرام کے ساکن ذاکر حسین نے تحریر ی شکایت کی  ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی شفیع اللہ گرام اسوجی بازار تھانہ سکری گنج ضلع گورکھپور کے یہاں ہوئی تھی۔

ان کی بیٹی کو شوہر شفیع اللہ‘ سسر وصی اللہ‘ ساس نورجہاں‘ شاہین‘ ناجیہ‘ حسین نند کے ذریعہ بار بار جہیز کے لئے ہراساں کیا جارہا تھا اور گالی دے کر مارا پیٹا جارہا تھا اور اسی ضمن میں اس کے موبائل پر شوہر نے واٹس ایپ کے ذریعہ میسج لکھ کر تین طلاق دے دیا ہے۔پولیس نے شکایت  کی بنیاد پر شوہر سمیت  6  افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

a3w
a3w