شمالی بھارت

سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب

مغربی بنگال کے سندیش کھالی علاقہ کی خواتین کو ترنمول کانگریس کارکن جاریہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی شکایات واپس لینے پر مجبورکررہے ہیں۔

نئی دہلی: مغربی بنگال کے سندیش کھالی علاقہ کی خواتین کو ترنمول کانگریس کارکن جاریہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی شکایات واپس لینے پر مجبورکررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا

قومی کمیشن برائے خواتین نے یہ دعویٰ کیاہے اوراس معاملہ کی الیکشن کمیشن سے انکوائری کامطالبہ کیاہے۔ کمیشن نے ترنمول کانگریس کی جانب سے جمعرات کے روز شئیرکئے گئے سندیش کھالی کی خواتین کے کئی ویڈیوز جاری کئے جن میں یہ دعویٰ کیاگیاکہ ایک مقامی بی جے پی لیڈر نے ان خواتین کو سادہ کاغذات پردستخط کرنے پر مجبورکیاتھا۔

بعدازاں ان ہی کاغذات پر جنسی حملہ کی شکایات درج کرلی گئی تھیں۔ ان ویڈیوزمیں بیان دینے والی خواتین نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی ورکر پیالی داس نے انہیں مقامی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے اور قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کے روبرو اپنی بپتا سنانے کامشورہ دیاتھا۔

قومی کمیشن کی ٹیم نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے سندیش کھالی کا دورہ کیاتھا۔ ان خواتین نے مزید کہاکہ وہ کبھی بھی جنسی حملہ کی شکایات درج کرانانہیں چاہتی تھیں لیکن بعدازاں انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان کے دستخط کردہ سادہ کاغذات کی مدد سے پیالی داس نے ان کی جانب سے جنسی حملہ کی شکایات درج کرائی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے نام اپنے ایک مکتوب میں خواتین کے حقوق کے ادارہ نے کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کاترجیحی بنیاد پر جائزہ لے اور اس بات کویقینی بنائے کہ خواتین کو ٹی ایم سی کارکنوں کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنی شکایات واپس نہ لیناپڑے۔

خواتین پینل نے کہاکہ کمیشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ عام انتخابات 2024کے دوران سندیش کھالی کی خواتین کو اپنی شکایات واپس لینے پر مجبورکیاجارہاہے۔ کمیشن نے کہاکہ اس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ترنمول کانگریس کارکن سندیش کھالی کی خواتین اپنی شکایات واپس لینے پر مجبور کررہے ہیں کیونکہ وہ مغربی بنگال میں حکمراں ہیں۔

این سی ڈبلیونے دعویٰ کیاکہ شکایات کو آگے بڑھانے سے متاثرین کو روکنے کی خاطر ترنمول کانگریس پارٹی کارکن‘ سندیش کھالی کی خواتین میں ڈر پیداکررہے ہیں۔

کمیشن نے انتخابی ادارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی اساس پر اس معاملہ کا جائزہ لے اور اس بات کویقینی بنائے کہ ٹی ایم سی کارکنوں کی شکایات کی وجہ سے خواتین کو اپنی شکایات واپس نہ لینا پڑے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن حکام کومناسب اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دے سکتاہے۔