کرناٹک

مسلم غلبہ والے محلہ میں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مارپیٹ

کرناٹک کے ضلع وجئے پورہ میں ایک مسلم غلبہ والے محلہ میں ہندو کارکنوں پر حملہ کیاگیاجہاں وہ جئے شری رام کے نعرے لگارہے تھے۔

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع وجئے پورہ میں ایک مسلم غلبہ والے محلہ میں ہندو کارکنوں پر حملہ کیاگیاجہاں وہ جئے شری رام کے نعرے لگارہے تھے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ

یہ واقعہ ”منتراک شتے“ (ایودھیا سے لائے گئے مقدس چاول کے دانے) کی تقسیم کے دوران پیش آیا۔ یہ چاول دیورا ہپرگی ٹاون میں گھر گھر تقسیم کئے جارہے تھے۔

دیورا ہپرگی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔ ایک بی جے پی لیڈر اور ہندو کارکن بابو راجندر نے بتایا کہ چند افراد نے بھگوان رام کے بھکتوں اور آر آر ایس کارکنوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنوں پر یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہم رام مندر کے افتتاح کی تقریب میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

میں رام بھکتوں پر حملہ کرنے والوں کو انتباہ دیتا ہوں کہ وہ مریادا پرشوتم رام کا احترام کریں تاکہ ہم بقائے باہم کیلئے پرامن رہ سکیں۔