حیدرآباد

قرعہ کے ذریعہ15 خادم الحجاج کا انتخاب

تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2023 کے خادم الحجاج کی قرعہ اندازی کی تقریب گراؤنڈ فلور، حج ہاؤز، نامپلی میں آج منعقدہوئی۔

حیدرآباد: تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2023 کے خادم الحجاج کی قرعہ اندازی کی تقریب گراؤنڈ فلور، حج ہاؤز، نامپلی میں آج منعقدہوئی۔

جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر سرپرستی میں منعقد ہ اس تقریب میں محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ، جناب سید نظام الدین (نارسنگی)، محمد جعفر خاں (گجویل)،مولانا میر نادر علی رضوی (حیدرآباد)و جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکیٹو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی موجودگی میں خادم الحجاج کی قرعہ ا ندازی عمل میں آئی۔

عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کی کاروائی چلائی۔ مولانا حافظ صابر پاشاہ امام و خطیب حج ہاؤز کی قرأت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔اس موقع پر جناب محمد سلیم صدر نشین نے خادم الحجاج کو تلقین کی کہ وہ عازمین کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

اس لئے وہ عازمین کی صدقہ دل خدمت سے کریں اور عازمین کی دعائیں لیں۔ خاص کر ایسے عازمین حج جو ضعیف العمر، ستر برس سے زائد ہیں انکا خاص خیال رکھیں۔خادم الحجاج کے 111اہل امیدواروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیااور 15 خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آیا۔

منتخب خادم الحجاج میں عمر فاروق (حیدرآباد) محکمہ پولیس، عبدالمقتدر صدیقی (آصف آباد) محکمہ مشن بھگیرتا، صادق (ناگر کرنول)مشن بھاگیرتا، عبدالجلیل (عادل آباد)محکمہ تعلیمات، وحید احمد خاں (نرمل) محکمہ تعلیمات،مصطفی (سنگاریڈی) محکمہ پولیس، یونس علی قادری (حیدرآباد) محکمہ سکریٹریٹ، تبریز (حیدرآباد) محکمہ روینیو، محمد حاجی ملا شریف (نلگنڈہ) محکمہ روینیو، محمد جمیل احمد (رنگا ریڈی) محکمہ تعلیمات، شیخ معین احمد (سنگا ریڈی) محکمہ مشن بھگیرتا، عبدالمصوّر (آصف آباد) محکمہ جنگلات، خواجہ معین الدین (جگتیال) محکمہ تعلیمات، برہان (وقارآباد) محکمہ صحت شامل ہیں۔

دیگر جن پانچ خادم الحجاج کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ان میں محمد منصور (نرمل) محکمہ صحت، جناب ابرہیم حسین شامل ہیں (نظام آباد) محکمہ ایس سی دیولیپمنٹ، جناب خواجہ مجتحد الدین(جنگاؤں) محکمہ تعلیمات، جناب امجد پاشاہ (نظام آباد) محکمہ تعلیمات، سلیمان (جگتیال) محکمہ تعلیمات شامل ہیں عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسرنے یہ بات بتائی