حیدرآباد
مشہور تلگو گلوکار منگلی سڑک حادثہ میں زخمی
مشہور تلگو گلوکار منگلی سڑک حادثہ میں معمولی زخمی ہوگئیں۔ شہرحیدرآباد کے شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب منگلی کی گاڑی کو ڈی سی ایم وین نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔
حیدرآباد: مشہور تلگو گلوکار منگلی سڑک حادثہ میں معمولی زخمی ہوگئیں۔ شہرحیدرآباد کے شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب منگلی کی گاڑی کو ڈی سی ایم وین نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ کے وقت دو افراد جن کی شناخت میگھ راج اورمنوہر، منگلی کے طور پر کی گئی ہے،سفر کر رہے تھے۔
اس حادثہ میں یہ تینوں معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
بتایاجاتا ہے کہ ڈی سی ایم گاڑی کا ڈرائیور حالت نشہ میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس نے حادثہ کا سبب بنی ڈی سی ایم وین کو وہاں سے ہٹادیا۔