جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چلتی کار میں آگ لگ گئی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چلتی کار میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے اِندول وائی ٹول گیٹ کے حدود میں شاہراہ پر پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چلتی کار میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے اِندول وائی ٹول گیٹ کے حدود میں شاہراہ پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے تاحال 26 امیدواروں کے پرچے نامزدگی داخل

اس کار میں سوار افراد آرمورسے کاماریڈی کی سمت جارہے تھے تاہم اچانک کار میں دھواں نکلنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکمل کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی کار میں سوار افراد نے فوری چوکسی اختیار کی اورکار سے اترگئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

a3w
a3w