تعلیم و روزگار

معراج سلطانہ کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

محترمہ، جناب محمد رکن الدین مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کی بہو ہیں۔ محترمہ کا پہلا تقرر 19ڈسمبر 1997 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول دودھ باؤلی پر عمل میں آیا تھا۔

حیدرآباد: محترمہ معراج سلطانہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول و اسوی نگر، بہادر پورہ منڈل بنت جناب محمد محبوب غوری مرحوم پٹہ دار موضع پیرلہ گوڑہ زوجہ جناب رئیس احمد کیاڈ آپریٹر کو نمایاں تدریسی خدمات پر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدر نشین جناب محمد مجیب الدین نے 6 اگست کو سلار ملت آڈیٹوریم خواجہ شوق ہال خلوت میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔

محترمہ، جناب محمد رکن الدین مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کی بہو ہیں۔ محترمہ کا پہلا تقرر 19ڈسمبر 1997 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول دودھ باؤلی پر عمل میں آیا تھا۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ، گورنمنٹ پرائمری اسکول گلبل گوڑہ پر بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔

ایوارڈ ملنے پر اسٹاف منیر بانو، ارجمند افشاں کے علاوہ ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ 2 جناب اے راجگوپال اور اساتذہ یونین کے قائدین نے انہیں مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محترمہ، پی آر ٹی یو بہادر پورہ منڈل کی جنرل سکریٹری ہیں۔