دہلی

معروف اردو شاعر منور رانا وینٹی لیٹر پر، صحت بگڑتی جارہی ہے: بیٹی سمیہ رانا

مشہور شاعر منور رانا کو یہاں ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے اور وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ 70 سالہ رانا کو پتہ کی پتھری نکالنے کے آپریشن کے بعد حالت بگڑنے پریہاں اپولو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

لکھنؤ: مشہور شاعر منور رانا کو یہاں ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے اور وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ 70 سالہ رانا کو پتہ کی پتھری نکالنے کے آپریشن کے بعد حالت بگڑنے پریہاں اپولو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

ان کی بیٹی سمیہ رانا نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ وہ گلے کے کینسر میں بھی مبتلا ہیں اور ڈائیلاسس بھی کرارہے ہیں۔

سمیہ نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو ان کے والد کا پتہ کی پتھری کا آپریشن ہوا تھا۔ انہیں جب ڈائیلاسس کیلئے ہاسپٹل لایاگیا تو پتہ چلا کہ پتھری کی وجہ سے ان کا پتہ بھی خراب ہوگیا ہے۔

ان کا آپریشن کیاگیا جس کے بعد سے ان کی صحت بگڑتی جارہی ہے۔

ضلع رائے بریلی کے ساکن منوررانا کو 2014 میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ دیاگیاتھا۔ ہندوستان کے انتہائی مقبول شاعروں میں شمار کئے جانے والے منور رانا ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں۔