شمالی بھارت

مسلم لڑکیوں کو زعفرانی پھندے سے بچنے کی تلقین پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

ان پمفلٹس کو’کھلا خط‘ کا عنوان دیاگیا ہے اور مسلم لڑکیوں کو”زعفرانی محبت کے جال“ سے خبردار کیاگیا ہے۔ ان پمفلٹس میں آر ایس ایس اور اس سے وابستہ ہندو تنظیم بجرنگ دل پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ مسلم لڑکیوں کو کافر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے اندور میں بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پمفلٹس کی تقسیم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

ان پمفلٹس کو’کھلا خط‘ کا عنوان دیاگیا ہے اور مسلم لڑکیوں کو”زعفرانی محبت کے جال“ سے خبردار کیاگیا ہے۔ ان پمفلٹس میں آر ایس ایس اور اس سے وابستہ ہندو تنظیم بجرنگ دل پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ مسلم لڑکیوں کو کافر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ مہاراشٹرا کے امراوتی شہر کی تقریباً 800 مسلم لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرادیاگیا ہے۔ وزیرداخلہ نے آج پریس کو بتایا کہ اس واقعہ نے انہیں اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دینے پر مجبور کردیا ہے۔

اندور پولیس سے کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص علاقہ میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیں اورریاست میں سماجی ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے والوں کو جیل بھیج دے۔ پولیس نے فوری کارروائی کی ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اندور کے کھجرانا‘ چندن نگر‘ راؤجی بازار اور بمبئی بازار کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں یہ پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی انہیں شیئر کیاگیا ہے۔ اندور پولیس کمشنر ماکرند دیوسکر نے بتایا کہ راؤجی بازار پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A کے تحت ایک ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے نوجوانوں کی جانب سے پمفلٹس کی تقسیم کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض منظم گروپس دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کے خلاف ’لوجہاد‘ کے الزامات عائد کرنے ایسی کوششیں کررہے ہیں۔ متنازعہ فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد سے ایسی کوششیں کی جارہی ہیں۔

a3w
a3w