مغربی کنارہ پر اسرائیلی فوجیوں نے 35فلسطینیوں کو زخمی کردیا
مرکزی شمالی مغربی شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے کم ازکم 35 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطین کی ریڈکراس سوسائٹی نے بتایاکہ دو زخمیوں کو گولی لگی ہے جبکہ تین ربرکوٹیڈمیٹل گولیوں کا شکار ہوئے ہیں۔
رملہ: مرکزی شمالی مغربی شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے کم ازکم 35 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطین کی ریڈکراس سوسائٹی نے بتایاکہ دو زخمیوں کو گولی لگی ہے جبکہ تین ربرکوٹیڈمیٹل گولیوں کا شکار ہوئے ہیں۔
دیگر25کو تنفسی نقصان پہنچا ہے جبکہ انہوں نے ان فلسطینیوں کو منشترکرنے کیلئے جو اسرائیلی فوجیوں پر سنگباری کررہے تھے، اس کے داغے گئے آشک آورگیس کی سانس لینے کے سبب سے تنفسی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایاکہ ایک اسرائیلی فوجی فورس نے مرکزی علاقہ نابلس پر حملہ کیاجہاں انہوں نے مکانات کو گھیرے میں لیتے ہوئے ایک ایسے فلسطینی عسکریت پسند کو گرفتارکیا جو اسرائیلی فوج پر فائرنگ حملوں میں ملوث تھا۔
اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنی نئی دائیں بازو کی انتہاپسند حکومت کو اعتماد کی قرارداد کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
مارچ سے اسرائیلی فوج فلسطینی ٹاؤن اور مغربی کنارہ کے شہروں پر روزانہ حملے کررہی ہے جن میں بالخصوص نابلس اور جینین شامل ہیں۔ اس سے قبل فلسطینیوں نے حملے کئے تھے جس سے تقریباً30اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔
فلسطینی اتھاریٹی کے اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ جنوری سے 160 سے زائدفلسطینی بشمول خواتین اوربچوں کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارہ کے شہروں اور ٹاؤنس پر حملوں کے دوران ہلاک کردیا۔
فلسطین کا مطالبہ ہے کہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے وہاں ایک آزاد مملکت قائم کی جائے جن میں مغربی کنارہ بھی شامل ہے جو اس وقت محصورہ غزہ پٹی ہے اور یروشلم کو اس کا دارالحکومت قراردینے کی بھی مانگ کی ہے۔