حیدرآباد

نکہت زرین نے حیدرآباد میراتھن کے 12ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی

نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی،حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔ انہوں نے میراتھن کے سلسلہ میں ہونے والی اس تقریب میں حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: خواتین کی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی۔ حیدرآباد رنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن فائیوکے، ٹین کے، ٹوئنٹی ون کے اور فارٹی ٹو کے زمروں میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی،حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔ انہوں نے میراتھن کے سلسلہ میں ہونے والی اس تقریب میں حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کیا جس کا انعقاد لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

منتظمین نے بتایا کہ میراتھن کی تیاری کے سلسلے میں کھیلوں سے متعلق ملبوسات، سامان اور لوازمات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر جنہوں نے میراتھن کے روٹ میپ کا اعلان کیا نے شائقین کو اپنے نام رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا۔

a3w
a3w