آندھراپردیشتلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ کیلئے بولی دینے کا فیصلہ کیا

پہلی مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی کمپنی دوسری ریاست میں عوامی شعبہ کی کمپنی کو حاصل کرنے کے لئے بولی دے رہی ہے۔

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے قدم میں تلنگانہ حکومت نے ریاست کے عوامی شعبہ کی کوئلہ کی کمپنی سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ (ایس ایس سی ایل) کے ذریعہ آندھراپردیش کے ویزاگ اسٹیل پلانٹ کیلئے بولی دینے کا ارداہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

ویزاگ اسٹیل کی نجی کاری مرکز کی جانب سے کی جارہی ہے۔اس پلانٹ کی بولی کا عمل ورک کیپٹل کی فنڈنگ اور اسٹیل کی سپلائی کے برخلاف درکارخام مال کے ذریعہ کیاجانا ہے جس سے اے پی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اس کمپنی کی نجی کاری کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

پہلی مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی کمپنی دوسری ریاست میں عوامی شعبہ کی کمپنی کو حاصل کرنے کے لئے بولی دے رہی ہے۔

تلنگانہ حکومت، سنگارینی کالریز کوئلہ کی کمپنی میں 51 فیصد حصہ داری رکھتی ہے جس سے اسے فیصلہ سازی کے اختیارات حاصل ہیں جبکہ مرکز کے پاس اس کی 49 فیصد ملکیت ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاستی عہدیداروں اور سنگارینی کالریز کمپنی کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ویزاگ اسٹیل پلانٹ کا معائنہ کریں اور بولی دینے سے پہلے بلو پرنٹ فراہم کریں۔

بولی دینے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقر ر کی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بی آرایس حکومت نے، ویزاگ اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے مرکز کے قدم کی شدید مخالفت کے بعد اس اسٹیل پلانٹ کیلئے بولی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی او ر ریاستی وزیر صنعتیں کے تارک راما راو نے اس مسئلہ پر احتجاج کرنے والے ویزاگ اسٹیل پلانٹ کے ملازمین سے یگانگت کا اظہار کیا ہے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w