تلنگانہ

حکومت کی ویب سائٹس کی ڈیجیٹل تبدیلیوں میں فوری مداخلت کرنے تارک راما راو کی خواہش

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراوکے دور حکومت کی اہم معلومات اور تفصیلات کو حذف کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راو نے چیف سکریٹری شانتی کماری سے ریاستی حکومت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جاری ڈیجیٹل تبدیلیوں میں فوری مداخلت کرنے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراوکے دور حکومت کی اہم معلومات اور تفصیلات کو حذف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں حکومت کی معلومات اور تفصیلات کو ریاست کے عوام کی ملکیت اور تلنگانہ کی تاریخ کا ایک حصہ کے طور پر محفوظ رکھاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل معلومات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جانا چاہیے اور اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔ اگر مناسب کارروائی نہ کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔