آندھراپردیش

بوسٹن میں بس کی ٹکر سے آندھرا کا ایک شخص ہلاک

امریکہ کے بوسٹن لوگان انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک بس کی زد میں آنے سے آندھراپردیش کے ایک47 سالہ شحص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

نیویارک: امریکہ کے بوسٹن لوگان انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک بس کی زد میں آنے سے آندھراپردیش کے ایک47 سالہ شحص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار

وہ اپنے دوستوں کو لینے کے لیے ایرپورٹ آیا ہوا تھا۔ مساچوسٹس اسٹیٹ کی پولیس نے بتایا کہ وشوا چند کو لاجو لنگسٹن کے مقام پر مقیم تھے‘ گزشتہ ہفتہ ٹرمنل بی کے کرب کے قریب اپنی کار کے باہر کھڑے تھے کہ ڈارٹ ماوتھ ٹرانسپورٹیشن موٹر کوچ نے ان کی ایس یو وی کو ٹکرماری اور انہیں ڈرائیور کی سمت سے گھسیٹ کر لے گئی۔

ایک آف ڈیوٹی نرس فوری کولا کی مدد کے لیے پہونچیں لیکن دو بچوں کے والد کو لا برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کا نام ظاہر نہیں کیاہے۔

پولیس نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ وشوا چندکولا پیشہ کے طور پر ڈاٹا سائنسداں تھے وہ گریٹر بوسٹن علاقہ میں تلگو اور ہندوستانی برادری کے فعال کارکن تھے۔