حیدرآباد

گریٹر حیدرآباد میں گاڑیوں کے فینسی نمبرات کی طلب میں اضافہ

گریٹر حیدرآباد میں گاڑیوں کے فینسی نمبرات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمیڑچل علاقوں میں ان کی کافی زیادہ مانگ ہے۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میں گاڑیوں کے فینسی نمبرات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی اورمیڑچل علاقوں میں ان کی کافی زیادہ مانگ ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

رنگا ریڈی اور حیدرآباد کو 38.48 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ خاص طور پر 9999، 0001، 0007، 0009 نمبرات کی زیادہ مانگ ہے۔

حال ہی میں حیدرآباد کے خیریت آباد علاقہ میں 0009 نمبر کو آن لائن ہراج میں 10.5 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا، جبکہ ملک پیٹ آر ٹی اے علاقہ میں 9999 نمبر کو 21.6 لاکھ روپے میں حاصل کیاگیا تھا۔

فینسی نمبرپلیٹس سے 2020میں حیدرآباد میں 10.22لاکھ، رنگاریڈی میں 10.02لاکھ، سال 2021میں حیدرآباد میں 16.38لاکھ، رنگاریڈی میں 16.38لاکھ روپئے، سال 2022میں حیدرآباد میں 22.56لاکھ روپئے، رنگاریڈی میں 28.06لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی جبکہ جاریہ سال اب تک حیدرآباد میں 17.25لاکھ اور رنگاریڈی میں اب تک 21.23لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

a3w
a3w