مہاراشٹرا
ممبئی میں موسلادھار بارش
عروس البلاد ممبئی میں آج دوپہر بعد موسلادھار بارش سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔دفترموسمیات نے مہاراشٹرکے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس کے بعد شام میں ڈسٹاٹر منیجمنٹ کوالرٹ کردیا گیاہے۔
ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں آج دوپہر بعد موسلادھار بارش سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔دفترموسمیات نے مہاراشٹرکے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس کے بعد شام میں ڈسٹاٹر منیجمنٹ کوالرٹ کردیا گیاہے۔
ممبئی میں بھاری بارش کی وجہ سے کرلا،چمبور،اندھیری ،دادراور نائیگام میں پانی جمع ہوگیاہے۔
لوکل ٹرین سروس اورٹریفک متاثر ہوئی ہے۔پیراور منگل کو طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بدھ کو شہریوں کو کچھ راحت ملے گی اور دوبارہ جمعرات سے ہفتہ تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسی دوران دفترموسمیات نے مہاراشٹرکے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس کے بعد شام میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کوالرٹ کردیا گیاہے جبکہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔