تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کے وزیراعلی ڈیلیوری بوائز،سینیٹری ورکرس اورآٹوڈرائیورس کے مسائل کا حل نکالیں گے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایاجنہوں نے ان کے مسائل کی بغورسماعت کی۔ان ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔ سینٹری ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔

ڈیلیوری بوائز نے کہا کہ ان کا کام کئی کلومیٹر تک جاکر اشیا کو پہنچانا ہوتا ہے۔ان کے پاس کوئی دوسراکام نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں۔

ان کی اجرت بھی وقت پر نہیں ملتی۔13تا14گھنٹے کام کرنے کے باوجود ان کو ہزارروپئے بھی نہیں ملتے۔اس میں سے 200تا300روپئے پٹرول کیلئے خرچ کرنے کیلئے وہ مجبور ہیں۔ان کو مسلسل آرڈرس بھی نہیں ملتے۔

ان کے خاندان کی کفالت بھی ان کے ذمہ ہے۔ڈیلیوری بوائز نے کہا کہ وہ سب کو کھانا کھلانے کے بعد وہ شام میں 4تا5بجے سڑک پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔12بجے دن تا3بجے سہ پہر وہ گاہکوں کی اشیا ان تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔رات کے آرڈرس کیلئے وہ سڑک پر ہی سوجاتے ہیں۔

انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ صبح 6بجے سے اگلی شب 4بجے تک یہ کام کرتے ہیں۔ان کو ملنے والے آرڈر کی بنیاد پر ان کو آمدنی ہوتی ہے۔راہل گاندھی نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وزیراعلی اور وزرا ان سے مشاورت کریں گے اور ان سے تبادلہ خیال کے بعد ان ورکرس کے لئے حل نکالاجائے گا۔

خاتون ورکرس نے ان کو بتایا کہ ان کو کوئی پنشن نہیں ملتا ہے۔جوبلی ہلز کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

a3w
a3w