حیدرآباد

چیف منسٹر نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے دن17 فروری کو نیا تعمیر کردہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے سی آر، اس نئے سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 17 فروری کو ریاست کے نئے سکریٹریٹ  مپلکس کا افتتاح کریں گے۔ راؤ جو کے سی آر سے مقبول ہیں، اس عمارت کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کے بعد نئے سکریٹریٹ کامپلکس کی کشادگی کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے دن17 فروری کو نیا تعمیر کردہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے سی آر، اس نئے سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے۔

 ریاستی وزیر آر اینڈ بی‘ وی پرشانت ریڈی نے اتوار کے روز ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ شہر کے قلب میں واقع حسین ساگر کے قریب موجودہ سکریٹریٹ کے مقام پر چیف منسٹر کے سی آر نے 2019 میں جدید سکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ سات لاکھ مربع فٹ اراضی پر وسیع وعریض اور خوبصورت سکریٹریٹ کامپلکس کے تعمیری کام آخری مراحل میں ہیں۔