تلنگانہ

منچریال میں اے سی بی کا دھاوا، 22 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرام پالنا آفیسر گرفتار

اے سی بی کے عادل آباد رینج کے عہدیداروں کے مطابق، سرینواس نے شکایت کنندہ سے اس کے والد کے نام کی ریونیو ریکارڈ میں تصحیح کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹ روانہ کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ اس تصحیح کا مقصد زرعی اراضی کی وراثتی منتقلی کو ممکن بنانا تھا۔

منچریال: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں انسدادِ رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے موسام گاؤں کے گرام پالنا آفیسر ڈی سرینواس کو 22 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے سی بی کے عادل آباد رینج کے عہدیداروں کے مطابق، سرینواس نے شکایت کنندہ سے اس کے والد کے نام کی ریونیو ریکارڈ میں تصحیح کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹ روانہ کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ اس تصحیح کا مقصد زرعی اراضی کی وراثتی منتقلی کو ممکن بنانا تھا۔

اے سی بی حکام نے منصوبہ بند کارروائی کرتے ہوئے سرینواس کو اس کے دفتر میں رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ عہدیداروں نے اس کے قبضے سے 22 ہزار روپے کی رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی۔

اے سی بی کے مطابق، ملزم کو گرفتار کرکے کریم نگر میں اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی مقدمات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار رشوت طلب کرے تو اس کی شکایت ٹول فری ہیلپ لائن 1064 پر درج کروائیں۔