تلنگانہ

منگوڈ کے اطراف ایک سو چیک پوسٹس‘ بدعنوانیوں کو روکنا مقصود

منگوڈ میں 3 نومبر کو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے تناظر میں پولیس اور مرکزی حفاظتی دستوں کی کارروائی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

حیدرآباد: منگوڈ میں 3 نومبر کو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے تناظر میں پولیس اور مرکزی حفاظتی دستوں کی کارروائی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے‘ رقومات‘ شراب کی تقسیم کی اطلاعات کے درمیان گاڑیوں کی حمل و نقل پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

حلقہ اسمبلی منگوڈ کے اطراف ایک سو چیک پوسٹس قائم کرتے ہوئے حلقہ میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اراکین اسمبلی‘ ریاستی وزراء اور مرکزی وزراء کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق ضلع نلگنڈہ میں 60 اور رچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 40 چیک پوسٹس قائم کئے گئے۔ ایک ایک چیک پوسٹ پر دودو سب انسپکٹرس کو تعینات کیاگیا ہے۔

اب تک 2.65 کروڑ روپے رقم اور 1480 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ اسٹیٹ الیکٹرول آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لئے نقائص سے پاک‘ انتظامات کئے جائیں گے۔

a3w
a3w