تلنگانہ

ہم نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کوشاں: کے ٹی آر

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ہمیشہ نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے سنجیدہ رہی ہے۔

حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ہمیشہ نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے سنجیدہ رہی ہے۔

آج ٹوئٹر پر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بھی ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ رہنا چاہئے۔

کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ کے سی آر کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں دیہی علاقوں میں زراعت سے مربوط صنعتوں کے قیام اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش جاری ہے۔

خانگی شعبہ میں ہزاروں صنعتوں اور اِداروں کے قیام کے ذریعہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاگیا۔ 2019 میں منگوڈ کے مضافات میں دونڈو ملکاپور میں براعظم ایشیاء میں سب سے بڑا انڈسٹریلکوکلسٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس اقدام کا مقصد منگوڈ کے 35,000 نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے علاقہ کو ترقیافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ اس انڈسٹریل پارک میں فوڈ پراسیسنگ اور ٹائے پارک بھی قائم کئے جائیں گے۔