موبائل کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کی جان لی
اترپردیش کے ضلع شراوستی کے تھانہ گلولا کے ہڈیلا منسکھ گاؤں میں آج ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جہاں والد کے بیٹے کو موبائل خرید کر دینے سے منع کرنے پر بیٹے نے دھار دار ہتھیار سے تابڑتوڑ حملہ کر کے اپنے والد کا قتل کردیا۔
بہرائچ: اترپردیش کے ضلع شراوستی کے تھانہ گلولا کے ہڈیلا منسکھ گاؤں میں آج ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جہاں والد کے بیٹے کو موبائل خرید کر دینے سے منع کرنے پر بیٹے نے دھار دار ہتھیار سے تابڑتوڑ حملہ کر کے اپنے والد کا قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع کے گلولا تھانہ علاقے ہڈیلا من سکھ گاؤں باشندہ الکھ رام (60) کے بیٹے شبھم نے اتوار کی شام کو اپنا موبائل توڑ دیا۔
پیر کی صبح وہ والد سے نیا موبائل خرید کر دینے کی ضد کرنے لگا۔ والد الکھ رام نے روپئے نہ دینے کی بات کہتے ہوئے موبائل خریدنے سے انکار کردیا۔ اس سے شبھم ناراض ہوگیا۔ اس نے والد پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔
بیٹے کے اس حملے میں والد شدید طور سے زخمی ہوکر زمین پر گر گیا۔ کنبے کے لوگوں نے اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا۔ وہاں حالت نازک ہونے پر میڈیکل کالج بہرائچ کے لئے ریفر کردیا گیا۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹر انکت ترپاٹھی نے بتایا کہ زخمی کی حالت میں بہتری نہ ہوتا دیکھ ابتدائی علاج کے بعد انہیں لکھنؤ کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔