سوشیل میڈیا

نقلی سی بی آئی عہدیداروں نے تاجر کو لوٹ لیا

تاجر نے دعویٰ کیاکہ یہ لوگ 30 لاکھ روپے کی نقد رقم اورلاکھوں روپے مالیتی زیورات لیکر چلتے بنے۔ انہوں نے بتایاکہ ضبطی کی فہرست کچھ دیر بعد بھیج دی جائے گی۔

کولکتہ: سی بی آئی عہدیداروں کے بھیس میں چند افراد نے کولکتہ کے بھوانی پورعلاقہ میں ایک تاجرکے مکان پر دھاواکیا اورمبینہ طورپر30لاکھ روپے کی نقد رقم اورزیورات لوٹ لئے۔

 60سالہ سریش وادھواکی بھوانی پورپولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق سی بی آئی عہدیداروں کے بھیس میں 7تا8 افراد پر مشتمل ایک گروپ پیر کی صبح تقریباً8 بجے روپ چندمکرجی لین میں واقع ان کی رہائش گاہ میں گھس آیا اورکہاکہ وہ لوگ دھاواکررہے ہیں۔

 وادھوانے بتایاکہ یہ لوگ تین گاڑیوں میں وہاں آئے تھے جن پر پولیس کے اسٹیکرلگے ہوئے تھے۔ میں نے دروازہ کھولا اوروہ لوگ یہ کہتے ہوئے اندر داخل ہوگئے کہ وہ سی بی آئی کے عہدیدار ہیں۔ میں نے ان سے شناختی کارڈس دکھانے کیلئے کہالیکن انہوں نے میری ایک نہیں سنی۔

تاجر نے دعویٰ کیاکہ یہ لوگ 30 لاکھ روپے کی نقد رقم اورلاکھوں روپے مالیتی زیورات لیکر چلتے بنے۔ انہوں نے بتایاکہ ضبطی کی فہرست کچھ دیر بعد بھیج دی جائے گی۔

 وادھوانے کہاکہ ان لوگوں نے میرے گھر پر ہی ضبطی کی فہرست تیارکی لیکن مجھ سے کہاکہ وہ لوگ کچھ دیر بعد فہرست بھیجیں گے۔ انہوں نے مجھ سے یہ بھی کہاکہ مجھے کچھ دیر بعد ان کے دفتر میں طلب کیاجائے گا۔تاجر کی شکایت پرکولکتہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

a3w
a3w