دہلیسوشیل میڈیا

عتیق اور اشرف کا قتل، مولانا سجاد نعمانی کے بیان کو پرسنل لا بورڈ سے نہ جوڑا جائے

رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا ہے کہ سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے پولیس حراست میں قتل پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

نئی دہلی: رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا ہے کہ سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے پولیس حراست میں قتل پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

جسے اب بعض نیوز چینلز بھی دکھا رہے ہیں اور اس میں مولانا کے بیان کی نسبت مسلم پرسنل لا بورڈ سے کی جارہی اور کہا یہ جارہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر اور مجلس عاملہ کے ایک رکن نے عتیق احمد اور محمد اشرف کو شہید کہا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کا موضوع پرسنل لا اور عائلی مسائل ہیں نیز مسلمانوں کے انتہائی اہم دینی معاملات تک ہی بورڈ نے خود کو محدود کر رکھا ہے اور بورڈ اپنے دستور کی روشنی میں ہی کام کرتا ہے۔

مولانا سجاد کے اس بیان کو ان کا ذاتی بیان سمجھا جانا چاہئے اور کسی بھی نیوز چینل کو بغیر تحقیق کے بورڈ کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہئے، ویسے بھی یہ بورڈ کا موضوع نہیں ہے لہٰذا اس کو بورڈ سے وابستہ نہ کیا جائے۔

a3w
a3w