سوشیل میڈیا

راہول گاندھی نے سونیا گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھے، ویڈیو وائرل

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے جوتے کا تسمہ باندھتے ہوئے راہول گاندھی کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پھیل رہا ہے۔

مانڈیا (کرناٹک): کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں جمعرات کو بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے جوتے کا تسمہ خود باندھا جس کا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے جوتے کا تسمہ باندھتے ہوئے راہول گاندھی کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پھیل رہا ہے۔

سونیا گاندھی آج اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس یاتراکی قیادت راہول گاندھی کررہے ہیں۔ مانڈیا ضلع کے بیلور کراس کے قریب جب سونیا گاندھی پدایاترا میں حصہ لینے کے لئے اپنی گاڑی سے اتریں تو راہول گاندھی نے دیکھا کہ سونیا گاندھی کے جوتوں کے تسمے ٹھیک سے نہیں بندھے تھے۔ یہ دیکھتے ہی وہ اپنی ماں سے اس بارے میں کہنے کے بجائے خود انہیں باندھنے کے لئے آگے بڑھے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1577968937475579904

کرناٹک کانگریس یونٹ نے اس تصویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ کانگریس نے کہا کہ جو لوگ اپنی ماؤں کی عزت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ مادر وطن کی بھی عزت کریں گے۔

کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کے ہر قدم میں مضبوطی ہے، یقین ہے، صبر ہے، عزم ہے، وضاحت ہے، قربانی ہے، پیار ہے، ہمدردی ہے، ماں کی مٹھاس ہے، ملک کے لئے لامحدود محبت ہے اور توہین برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔

خرابی صحت کی وجہ سے سونیا گاندھی اس پدا یاترا میں زیادہ دیر شرکت نہیں کرسکیں۔ وہ بعد میں نئی دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔

اس سے پہلے راہول گاندھی نے کیرالہ کے الاپولا ضلع میں ایک چھوٹی بچی کو اس کے جوتے صحیح طریقے سے پہننے میں مدد کی تھی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ان کی عاجزی و انکساری کو سراہا گیا۔

بھارت جوڑو یاترا کے دوران چھوٹی بچی کو صحیح طریقے سے چلنے میں دشواری ہو رہی تھی، راہول گاندھی نے اسے دیکھا اور اس کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔

کرناٹک میں شدید بارش کے درمیان راہول گاندھی کی تقریر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔