![سڑک حادثہ میں ماں بیٹے کی موت، شوہر شدید زخمی](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2024/12/ACCIDENT-1-2-780x470.jpg)
بلودابازار: چھتیس گڑھ میں بلودا بازار کے پالاری علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔
پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام امیٹھی گھاٹ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ابھے لال ساہو اپنے خاندان کے ساتھ ترتوریا سے درشن کرکے موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا، راستے میں امیٹھی گھاٹ کے نزدیک سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹرسائیکل کو زور سے ٹکر مار دی۔
جس کی وجہ سے تینوں شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے میں ماں بیٹے کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ پیچھے سے آنے والے خاندان کے دیگر افراد انہیں پک اپ گاڑی میں پالاری اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
مہلوکین کی شناخت رشمی ساہو (29) اور اس کے پانچ سالہ بیٹے دیویانش ساہو کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ اس کا شوہر ابھے لال ساہو شدید زخمی ہے۔ زخمی ابھے لال کو پالاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم گاڑی کی شناخت شروع کر دی ہے۔