دہلی

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ سے رقم ملتی رہے گی: سیتا رمن

مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے چہارشنبہ کے دن لوک سبھا میں زور دے کر کہا کہ اقلیتی طلباء کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو ختم نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی الجھن نہیں پھیلائی جانی چاہئے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے چہارشنبہ کے دن لوک سبھا میں زور دے کر کہا کہ اقلیتی طلباء کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو ختم نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی الجھن نہیں پھیلائی جانی چاہئے۔

انہوں نے منریگا، این پی اے اور جی ایس ٹی پر اپوزیشن کے سوالوں کا بھی مناسب جواب دیا اور کہا کہ ان کے تمام الزامات گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

نرملا سیتا رمن نے 2022-23کے لیے 3.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے ضمنی گرانٹ کے مطالبات کی پہلی فہرست پر لوک سبھا میں بحث کے دوران اپوزیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا مناسب جواب دیتے ہوئے کہا کہ امداد جاری رہے گی۔

یہ اسکیم کینرا بینک کے ذریعہ چلائی جارہی ہے اور بینک اس سلسلہ میں فائدہ اٹھانے والے طلباء کو ای میل کے ذریعہ اطلاعات بھیج رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اسکیم 2009 میں شروع کی گئی تھی۔

اس کے تحت چھ درج فہرست اقلیتی برادریوں مسلم، بدھ، عیسائی، جین، پارسی اور سکھ کے طلباء کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے 5 سال کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن اور کچھ دیگر تنظیموں نے اس ہفتے کے شروع میں دہلی میں اسکیم میں مبینہ ترامیم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

سیتا رمن نے کہاکہ“جو بھی طلبہ اس وقت مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ حاصل کر رہے ہیں وہ مقررہ وقت تک یہ اسکالرشپ حاصل کرتے رہیں گے۔”