مہاراشٹرا

مگرمچھ کے بچہ کو فش ٹینک میں رکھنے پر ایک شخص گرفتار

مگرمچھ کو پہلے وٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا اور اسے فطری ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا جب اس کے فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوگا عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

تھانے: محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک شخص کو تھانے ضلع سے گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر اپنے مکان کے فش ٹینک میں مگرمچھ کے بچہ کو رکھا تھا، اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مکان ربالے علاقہ میں اس شخص کے مکان پر دھاوا ڈالا اور اس ہفتہ کے اوائل مگرمچھ کو ضبط کرلیا یہ بات جنگلات کے عہدیدار دنیش دسلے نے بتائی۔

ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس نے اسے دو دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا اور بعد میں اسے 4 اگست تک عدالتی تحویل کے لئے بھیج دیا۔

اس شخص کو مبینہ طور پر مگرمچھ کا بچہ دستیاب ہوا تھا جب وہ کھیڑ علاقہ ساحلی کونکن میں مچھلی کا شکار کررہا تھا اور اسے اپنے مکان کو لایا۔

قانون کے مطابق مگرمچھ کو پکڑنا فروخت کرنا یا اس کی منتقلی کی اجازت نہیں ہے جب اس کے پڑوسیوں کو اس بارے میں معلوم ہوا انھوں نے پولیس کو چوکس کردیا۔

اس شخص پر خطرناک اقسام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

مگرمچھ کو پہلے وٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا اور اسے فطری ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا جب اس کے فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوگا عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w