شمالی بھارت

مہر بھوج یاترا، سہارنپورمیں کشیدگی، انٹرنیٹ مسدود

سہارنپورعلاقہ میں سمراٹ مہر بھوج یاتراکے مسئلہ پر دوبرادریوں گجراور راجپوت کے درمیان تنازعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔

سہارنپور(اترپردیش): سہارنپورعلاقہ میں سمراٹ مہر بھوج یاتراکے مسئلہ پر دوبرادریوں گجراور راجپوت کے درمیان تنازعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔

گجرسماج نے اعلان کیاتھاکہ وہ سمراٹ مہر بھوج یاترا نکالے گالیکن ضلع انتظامیہ نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا۔راجپوت برادری نے بھی یاترا کی مخالفت کی۔

اس علاقہ میں کشیدگی پیداہوگئی جہاں گجربرادری کے سینکڑوں افراد آج صبح سے ہی بغیراجازت جمع ہوگئے اورگورویاترا شروع کردی۔ جبکہ ضلع انتظامیہ اسے روکنے میں ناکام رہا۔

ضلع میں امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے تھے اورانٹرنیٹ خدمات بھی مسدود کردی گئی تھیں۔

ایس ایس پی وپن تارا نے بتایاکہ ناکوڑ‘دیوبند‘ ناگل اورگاگل ہیڑی پولیس اسٹیشنوں کے حدودمیں 15کیس درج کئے گئے ہیں۔20افرادکی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے یاترا نکالی تھی اورجنہوں نے سوشل میڈیاپر اس کی مخالفت کی تھی۔