سوال:- ایک متوفی پر حج فرض تھا ، مگر وہ حج ادا نہ کرسکا ، اب اس کی طرف سے کوئی دوسرا شخص حج ادا کرسکتا ہے؟
جواب:- میت کی طرف سے حج بدل کرسکتے ہیں ، اگر اس نے وصیت کی تھی تو اس کے تہائی ترکہ سے اس کا حج بدل ادا کیا جائے گا
اور اگر تہائی سے ممکن نہ ہو تو پھر اگر سب ورثہ بالغ اور حاضر ہوں اور کل مال سے حج بدل کی اجازت دے دیں تو کل مال سے بھی اس صورت میں ادا کیا جاسکتا ہے
اور اگر اس نے وصیت نہیں کی تھی تو پھر ورثہ کی صواب دید اور رضا پر ہے ،
بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس صورت میں بھی اس کا حج قبول فرما کر اس کے گناہوں کو معاف فرمائے ۔ (ذاکر حسین، سنتوش نگر)