شمالی بھارت

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ دیکھنے کے بعد ہندو لڑکی مسلم عاشق کے ساتھ فرار

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اس معاملہ میں صدمہ اس لئے پہنچا کیونکہ اس نے فرار ہونے والی لڑکی کو مسلم نوجوانوں سے دور رہنے کی ترغیب دینے کے لئے اسے فلم دی کیرالہ اسٹوری سینما تھیٹر لے جا کر دکھائی تھی۔

بھوپال: دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اس وقت صدمہ سے دوچار ہونا پڑا جب ایک ہندو لڑکی اپنے مسلم عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
کیرالا اسٹوری جھوٹ پر مبنی، مسلمانوں کے خلاف سازش کا حصہ: صدر مسلم شبان مشتاق ملک
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات
لو جہاد قانون پر فوری اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اس معاملہ میں صدمہ اس لئے پہنچا کیونکہ اس نے فرار ہونے والی لڑکی کو مسلم نوجوانوں سے دور رہنے کی ترغیب دینے کے لئے اسے فلم دی کیرالہ اسٹوری سینما تھیٹر لے جا کر دکھائی تھی۔

ایک 19 سالہ ہندو لڑکی بی جے پی ایم پی سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے ساتھ متنازعہ فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ دیکھنے کے بعد اپنے مسلمان عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ لڑکی کی شادی 30 مئی کو مقرر تھی تاہم وہ اپنے بوائے فرینڈ یوسف کے ساتھ نقد رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔

اس کے ارکان خاندان نے یوسف پر الزام لگایا کہ اس نے ان کی بچی کو "میٹھی میٹھی باتوں” کے ذریعے لالچ دے کر اپنے جال میں پھانس لیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یوسف نے ان کی بیٹی کی برین واشنگ کی اور اسے اپنے ساتھ فرار ہونے پر راضی کرلیا۔

شکایت میں مزید کہا گیا کہ ان کی بیٹی، یوسف کا وہ قرض بھی ادا کرہی ہے جو اس نے کسی سے لیا تھا۔

تاہم، اپنے ارکان خاندان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ اسے کسی بھی طرح سے مجبور نہیں کیا گیا اور وہ اپنی مرضی سے یوسف کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

اپنے مسلمان عاشق کے ساتھ بھاگنے سے پہلے اس لڑکی کو بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے یوسف پر یقین نہ کرنے کے لئے قائل کیا اور اپنی بات ثابت کرنے کے لئے اسے متنازعہ فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ دکھانے لے گئی۔

واضح رہے کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کس طرح ہندو خواتین کو مسلم مردوں کے ذریعہ پھانس کر انہیں بنیاد پرستی اور اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

تاہم، اس معاملہ بی جے پی ایم پی کے لئے معاملہ الٹا پڑگیا اور یہ ہندو لڑکی اپنے مسلم عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔

اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرگیہ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی ہندو بچیاں بہت معصوم ہوتی ہیں اور انہیں یہ سمجھ نہیں ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے اور وہ انہیں بچانے کے لئے اپنا کام کرتی رہیں گی۔