حیدرآباد
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ
انسپکٹر ایس راگھویندرا کے بموجب میڈیکل ہالس کے مالکین سے کہا گیا کہ وہ ڈاکٹرس کے نسخہ کے مطابق انجکشن اور ادویات دیں کیونکہ جم میں ورزش کرنے والے نوجوان ملس بنانے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں جوکہ صحت کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے۔
حیدرآباد: فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں میڈیکل ہالس، پان شاپس، جم کے مالکان کے ساتھ میٹنگ طلب کی گئی۔
انسپکٹر ایس راگھویندرا کے بموجب میڈیکل ہالس کے مالکین سے کہا گیا کہ وہ ڈاکٹرس کے نسخہ کے مطابق انجکشن اور ادویات دیں کیونکہ جم میں ورزش کرنے والے نوجوان ملس بنانے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں جوکہ صحت کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے۔
اس خصوص میں میڈیکل ہالس کے مالکین اور ورکرس کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر نسخہ کے ادویات نہ دیں۔
اس کے علاوہ پان شاپس پر ای سگریٹس اور تمباکو فروخت کرنے والوں کو بھی پابند کیا گیا ہے۔ انھیں کہا گیا ہے کہ بیرونی سگریٹس جو ممنوعہ ہیں فروحت کو بند کردیں۔