کھیل

فیفا ورلڈ کپ کا اختتام، امیر قطر کا پیغام

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

دوحہ: پہلی بار عرب ممالک قطر میں فیفا ورلڈ کے شاندار انعقاد اور امن و امان کے ساتھ اختتام پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

فیفاورلڈکپ 2022 کےفائنل کے بعد ایک ٹوئٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کہا کہ میں ورلڈکپ 2022 جیتنے پر ارجنٹائن کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس نے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کی اصلیت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔