شمالی بھارت

میں سازش کا شکار ہوا ہوں: پارتھا چٹرجی

ٹی ایم سی کے تمام عہدوں اور وزارتی ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد پارتھا چٹرجی نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ 69 سالہ قائد ٹیچرس بھرتی اسکام میں گرفتاری کے بعد سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔

کولکتہ: ٹی ایم سی کے تمام عہدوں اور وزارتی ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد پارتھا چٹرجی نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ 69 سالہ قائد ٹیچرس بھرتی اسکام میں گرفتاری کے بعد سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔

انہیں کولکتہ کے جنوبی مقامات چوکا میں طبی معائنہ کیلئے ای ایس آئی ہاسپٹل لایاگیاتھا۔ وہ جیسے ہی گاڑی سے اترے، میڈیا نمائندے ان کے قریب پہنچ گئے۔

پارتھا چٹرجی نے کہا کہ میں صرف سازش کا شکار ہوا ہوں۔ وزیر صنعت پارلیمانی امور چٹرجی مبینہ اسکام کے وقت وزیر تعلیم تھے۔

فلیٹ سے کروڑہاروپئے ضبط ہونے کے بعد ای ڈی نے ان کی ایک قریبی ساتھی ارپیتا مکرجی کو بھی گرفتارکرلیا۔

جمعرات کی شام مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں نے شہر کے چنارعلاقہ میں ارپیتا مکرجی کے تیسرے اپارٹمنٹ پردھاوا کیاتھا۔

فلیٹ بند تھا اور کنجیاں نہ ملنے کی وجہ سے ای ڈی کے عہدیداروں نے انٹرنس ڈور (باب الداخلہ) توڑدیا۔ قبل ازیں ارپیتا کے ایک فلیٹ سے 28 کروڑروپئے نقد اور دوسرے فلیٹ سے21 روپئے ملے تھے۔

a3w
a3w