تلنگانہ

پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ سے پارٹی ٹکٹ دینے ترجمان اعلی تلنگانہ بی جے پی کرشنا ساگر کی خواہش

تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان اعلی کرشنا ساگرراو نے پارٹی سربراہ سے رسمی طورپر خواہش کی ہے کہ ان کو چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان اعلی کرشنا ساگرراو نے پارٹی سربراہ سے رسمی طورپر خواہش کی ہے کہ ان کو چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ دیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر، ریاستی انتخابی کمیٹی کے صدرنشین و مرکزی وزیر کشن ریڈی، ڈاکٹرلکشمن رکن راجیہ سبھاوصدراوبی سی مورچہ کولکھے گئے مکتوب میں کہاکہ بی جے پی میں انہوں نے 13سال خدمات انجام دی ہیں۔

وہ پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ امیدوار کے انتخاب کے لئے پارٹی کا خود کا طریقہ کار ہوتا ہے۔

اس میں کامیابی کے امکانات اورعوامل پر غورکیاجاتا ہے۔اگر پارٹی ان کو اس حلقہ سے مقابلہ کیلئے موزوں سمجھتی ہے اور ان کو امیدوار بناتی ہے تووہ کامیابی کے لئے مقابلہ کریں گے۔

a3w
a3w