جرائم و حادثات
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء
IX ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج و اسپیشل پاکسو کورٹ، ایل بی نگر جج ہرشا نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ میں ملزم 25 سالہ کے کرشنا ساکن کندوکور ولیج، رنگاریڈی کو آج 20 سال کی سزائے قید بامشقت اور 30 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

حیدرآباد: IX ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج و اسپیشل پاکسو کورٹ، ایل بی نگر جج ہرشا نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ میں ملزم 25 سالہ کے کرشنا ساکن کندوکور ولیج، رنگاریڈی کو آج 20 سال کی سزائے قید بامشقت اور 30 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔
پولیس کے بموجب 16دسمبر 2017ء کو کندوکور پولیس نے شکایت وصول کی کہ ملزم کے کرشنا نے نابالغ لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد تروپتی مندر کو لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور تروپتی سے واپسی کے بعد لڑکی کو کنڈوکور اس کے مکان پر چھوڑ دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد مقدمات درج کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔
پولیس نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ جس پر عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا۔