سعودی عرب نے 4 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملزموں نے دو گاڑیوں کی سیٹوں اور کمپارٹمنٹس کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی۔
ریاض: سعودی عرب نے الحدیدہ زمینی سرحدی کراسنگ کے ذریعے مملکت میں کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملزموں نے دو گاڑیوں کی سیٹوں اور کمپارٹمنٹس کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی۔ یہ افراد 4 لاکھ 66 ہزار 326 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پہلی کوشش کے دوران کسٹم حکام نے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 3 لاکھ 65 ہزار 166 کیپٹاگون گولیاں ضبط کرلیں۔ مبینہ طور پر اسمگلروں نے منشیات کو ٹرک کے اندر ڈبوں میں چھپا رکھا تھا۔ یہ ڈبے خاص طور پرا سمگلنگ کے لیے بنائے گئے تھے۔
دوسری کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا جس میں اسمگلروں نے دوسرے ٹرک کے بیڈ کے فرش کے اندر چھپائی گئی ایک لاکھ ایک ہزار 160 کیپٹاگون گولیاں لانے کی کوشش کی تھی۔ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔