یوروپ

ناروے میں شراب پی کر الیکٹرک اسکوٹر چلا نے والی لڑکی کو ہزاروں ڈالر جرمانہ

ناروے میں الیکٹرک اسکوٹر کو بھی دوسری گاڑیوں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا تو اس خاتون کے خون میں الکوحل کی مقدار ایک اعشاریہ چارپائی گئی۔

اوسلو: ناورے کی ایک عدالت نے شراب پی کر نشے کی حالت میں الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر ایک لڑکی کو 8000 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ خاتون نے ایک صحرائی گلی میں محض چند منٹ تک شراب پینے کے بعد الیکٹرک اسکوٹر چلایا تھا مگر پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ماہ جون کی ایک رات کا واقعہ ہے جس کا فیصلہ اب ہوا ہے۔ ناروے میں الیکٹرک اسکوٹر کو بھی دوسری گاڑیوں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا تو اس خاتون کے خون میں الکوحل کی مقدار ایک اعشاریہ چارپائی گئی۔

ناروے جہاں ہر طرح کی گاڑیوں کو چلانے والوں کو نشہ کرکے ڈرائیونگ کرنے پر ان کی ماہانہ تنخواہ کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے، اس خاتون کو محض چند منٹ الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر 8000 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

پراسکیوشن کا مطالبہ تھا کہ اس خاتون کو بھی اس کی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا کے مطابق جرمانہ کیا جائے لیکن عدالت نے قرار دیا کہ خاتون نے صرف چند منٹ تک یہ جرم کیا۔ نیز اس امر کا ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ اس کی ڈرائیونگ کے دوران کوئی بھی دوسری گاڑی یا پیدل چلنے والا آس پاس موجود نہ تھا۔