مہاراشٹرا

ناسک کیمیکل فیکٹری کی آگ 24گھنٹے بعد بھی نہیں بجھی

ناسک ضلع کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھ سکی جس میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش ہنوز جاری ہے۔

ناسک: ناسک ضلع کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھ سکی جس میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش ہنوز جاری ہے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ تقریباً10آگ فرو اہلکار موقع پر ہیں۔ آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح اگت پوری تعلقہ میں ناسک ممبئی قومی شاہراہ کے پاس مندھیگاؤں میں واقع جندل پالی فرمس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں بائلر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ صبح 11:30بجے پیش آئے اس حادثہ میں دو افراد کی موت جبکہ دیگر17زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ قریبی مواضعات میں بھی اس کی آواز سنی گئی۔ آگ اور دھواں دور سے بھی نظر آرہا تھا۔

ریاستی حکومت نے آتشزدگی کی حقیقی وجہ معلوم کرنے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ موقع پر موجود ایک پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگرچیکہ آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا مگر یہ مکمل نہیں بجھی۔

عہدیدار نے کہا کہ بالائی منزل کی آگ بجھادی گئی مگر نچلی منزل ا ب بھی جل رہی ہے کیو ں کہ وہاں پلاسٹک کے ٹکڑے ہیں جو آگ پکڑرہے ہیں۔