تلنگانہ

نظام آباد کے ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی کی کوشش، ایک فوت

ضلع نظام آباد میں ایک خاندان نے اجتماعی طورپرخودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایڑا پلی منڈل کے موضع جانکم پیٹ میں پیش آیا۔

نظام آباد: ضلع نظام آباد میں ایک خاندان نے اجتماعی طورپرخودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایڑا پلی منڈل کے موضع جانکم پیٹ میں پیش آیا۔

سائی نامی شخص اپنی بیوی اور دونوں بچوں چرن ارون کے ساتھ رہتا ہے۔ یہ خاندان مقروض ہوگیا قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کل رات ان تمام نے زہرپی لیا۔

علاج کیلئے نظام آباد کے سرکاری دواخانہ لے جایا گیا جہاں سائی کی موت ہوگئی جبکہ اس کی بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بچوں کی حالت خطرہ سے باہربتائی گئی ہے۔