نظام حیدرآبادنے ملکہ ایلزبتھ کوہیروں سے مرصع نیکلس سیٹ تحفہ میں دیاتھا
ملکہ نے اپنی حکمرانی کے دوران اس نیکلس کوپہنتی رہیں اور وہ دیدہ زیب قیمتی اس نیکلس سیٹ کوڈچیس آف کیمرج کو قرض پر بھی دیاتھا۔اس کے علاوہ حضورنظام نے ملکہ ایلزبتھ دوم کو حیدرآباد کا مشہور ٹائیرا(طرہ) بھی تحفہ میں دیاتھا۔
حیدرآباد: برطانیہ پرطویل عرصہ تک حکمرانی کرنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم کا منگل کے روز پرسکون انداز میں انتقال ہوگیا۔اپنے 70 سالہ دورحکمرانی میں ملکہ ایلزبتھ کوبیش بہاجواہرات تحفہ میں ملے ہیں مگر ان میں ایک بیش بہا تحفہ بھی شامل ہے جو سابق ریاست حیدرآبادکے فرمانروا نظام ہفتم میر عثمان علی جاہ بہادر نے ملکہ ایلزبتھ دوم کوان کی شادی کے موقع پر دیاتھا۔
سابق نظام نے 1947 میں پلاٹینم نیکلس سیٹ کا جس میں 300ہیرے جڑے ہیں‘ تحفہ ملکہ ایلزبتھ دوم کو ان کی شادی کے موقع پر دیاتھا۔اس قیمتی نیکلس سیٹ کی تصویر‘ شاہی خاندان نے انسٹاگرام پر پیش کی ہے جس کے نیچے کیپشن تحریرتھا کہ ”نظام حیدرآباد نے لندن کے کرٹیئرفرم کوہدایت دی تھی کہ ملکہ ایلزبتھ دوم کو اپنی شادی کا تحفہ خود منتخب کرنا چاہئے جس پر پرنسس نے 300 ہیروں سے مرصع پلاٹینم نیکلس سیٹ کا انتخاب کیا تھا“۔
ملکہ نے اپنی حکمرانی کے دوران اس نیکلس کوپہنتی رہیں اور وہ دیدہ زیب قیمتی اس نیکلس سیٹ کوڈچیس آف کیمرج کو قرض پر بھی دیاتھا۔اس کے علاوہ حضورنظام نے ملکہ ایلزبتھ دوم کو حیدرآباد کا مشہور ٹائیرا(طرہ) بھی تحفہ میں دیاتھا۔
یہ طرہ‘انگریزی گلاب کے پھولوں پرمبنی تھا اس میں ہیرے جڑے تھے۔وہ اپنے بالوں میں خوبصورت اور ہیروں سے مرصع ہیرپن کا استعمال کرتی تھیں۔