شمالی بھارت

نفرت کا بازار گرم کرنے کی ایک نئی کوشش! کھلے مقام پر ہنومان چالیسہ کا جاپ

مسلمانوں کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دینے اور ہندوؤں کو مظلوم قرار دینے کی ایک نئی کوشش کے طور پر ہریانہ کے سونی پت میں نوح واقعات کے خلاف کھلے مقام پر ہنومان چالیسہ کے جاپ کا اہتمام کیا گیا اور اس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ذہن سازی کی گئی۔

حیدرآباد: مسلمانوں کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دینے اور ہندوؤں کو مظلوم قرار دینے کی ایک نئی کوشش کے طور پر ہریانہ کے سونی پت میں نوح واقعات کے خلاف کھلے مقام پر ہنومان چالیسہ کے جاپ کا اہتمام کیا گیا اور اس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ذہن سازی کی گئی۔

ہفتہ کو ہندو تنظیموں کے ارکان نے ایک ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا۔لوگوں کا ایک گروپ کنڈی کے پیاؤ منیاری علاقہ میں جمع ہوا اور کھلے مقام پر پرارتھنا کی۔

ہندو تنظیم کے ایک لیڈر دیپک چوہان نے کہا کہ ملک میں ہندؤں پر حملے کئے جارہے ہیں اور ہمیں مذہبی جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

ہم نے میوات میں پیش آئے تشدد کے خلاف ہنومان چالیسہ کا ورد کرنے کا اہتمام کیا۔اس نے کہا کہ وہ ایک مخصوص برادری کے ارکان اور باہر والوں کو بغیر تصدیق کئے ملگیات نہیں دیں گے۔

ہندو گروپس‘ سونی پت کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے پروگرامس منعقد کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔

a3w
a3w