بھارت

سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ ارتحال

واضح رہے کہ سید جلال الدین عمری برصغیر ہندو پاک کے عالم دین اور مصنف تھے۔ وہ 2007ء سے 2019ء تک جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے۔ اسی طرح جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سربراہ بھی تھے۔

حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی اور وہ گذشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ آج شام دیر گئے دہلی کے الشفاء اسپتال جامعہ نگر میں انہوں نے آخری سانس لی۔

مولانا سید جلال الدین عمریؒ کی نمازِ جنازہ ان شاء اللہ مسجد اِشاعت اسلام مرکز جماعت اسلامی ہندنئی دہلی میں 27/اگست بروز ہفتہ صبح10بجے دن ادا کی جائے گی اورتدفین شاہین باغ قبرستان دہلی میں عمل میں آئے گی۔

لواحقین میں دوفرزندان جناب سیدصفی اطہراور جناب سیدعلی اشرف اور دو دُختران محترمہ نصرت نگار اور محترمہ طلعت نگارشامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے داماد جناب ڈاکٹرمحمدخالد مبشرالظفر(سکریٹری شعبہ ایچ.آر.ڈی حلقہ تلنگانہ) سے موبائل نمبر9866685248 پرربط کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سید جلال الدین عمری برصغیر ہندو پاک کے عالم دین اور مصنف تھے۔ وہ 2007ء سے 2019ء تک جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے۔ اسی طرح جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سربراہ بھی تھے۔ اس کے علاوہ بہت سی دینی وملی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ دار تھے۔

یقیناً مولانا مرحوم نے جہد وعمل سے بھرپور زندگی گزاری اور زندگی بھر انسانوں کو  اپنی ذات سے فیضیاب کرتے رہے۔ اللہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور تحریک اور ملت اسلامیہ ہند کو بہتر نعم البدل عطا فرمائے۔