نمائش میدان میں کل مجلس تعمیرملت کا جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ
محمد سیف الرحیم قریشی معتمد استقبالیہ74 واں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیرملت کے زیراہتمام حسب روایت قدیم اس سال بھی 74 واں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ 8 ربیع الاول اتوارکو9:00 بجے صبح نمائش میدان میں انعقاد عمل میں آئے گا۔
حیدرآباد: محمد سیف الرحیم قریشی معتمد استقبالیہ74 واں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیرملت کے زیراہتمام حسب روایت قدیم اس سال بھی 74 واں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ 8 ربیع الاول اتوارکو9:00 بجے صبح نمائش میدان میں انعقاد عمل میں آئے گا۔
جس کی نگرانی محمد ضیأ الدین نیئر صدرمجلس تعمیرملت کریں گے جبکہ بیرون مہمان مقررین کی حیثیت سے مولانا عبیداللہ خان اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ اور مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائرکٹر انڈیا اسلامک اکیڈیمی دیوبند کا خطاب ہوگا۔اس جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ سے ملت اسلامیہ کے علمائے کرام دانشوران ملت ومقامی مقررین بھی خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ سال حال 12ربیع الاول کو گنیش تہوار ہونے کی وجہ سے تاریخ میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے جلسہ یوم رحمتہ اللعالمینؐ کو 8ربیع الاول مطابق24 ستمبرکو منعقد کیاجائے گا جبکہ جلسہ یوم صحابہؓ 21 اکتوبر ہفتہ کو8:00بجے شب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معتمد استقبالہ محمد سیف الرحیم قریشی نے پروگرام کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جلسہ کا آغازقاری محمد عبدالواسع بلال کی قرأت کلام پاک سے ہوگا اور ڈاکٹر قاری محمد طیب پاشاہ قادری، سید شاہنواز ہاشمی اور انصار احمد خان کی نعت شریف ہوگی۔ محمد عبدالرافع (مہاراشٹرا) کلام اقبالؔ پیش کریں گے۔صدرمجلس استقبالیہ عبدالقدیر کا خطبہ استقبالیہ ہوگا۔
اس موقع پر صدرمجلس استقبالیہ عبدالقدیرکے ہاتھوں دیدہ زیب سووینر کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئے گی۔
عزیز الرحمن مترجم قران مجید وبخاری شریف تلگو زبان میں تقریرکریں گے۔ معتمد عمومی تعمیرملت عمراحمد شفیق بعنوان ’ہندوستانی مسلمان سیرت طیبہ کی روشنی میں تعمیرملت کا لائحہ عمل‘ مولانا احسن بن محمد الحمومی امام وخطیب شاہی مسجد باغ عامہ بعنوان’دورِ حاضر میں دہشت گردی کا مداوا سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘، مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ بعنوان’یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اورہماری ذمہ داریاں‘،مخاطب کریں گے جب کہ مہمان مقررین مولانا عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ(یوپی)کابعنوان’عشق رسول ؐ کے تقاضہ‘ اور مولانا مہدی حسن عینی قاسمی آرگنائزر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کابعنوان’سیرت النبیؐ کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کے علاوہ نگران جلسہ محمد ضیأالدین نیئر کا خصوصی خطاب ہوگا۔
مولانا مفتی سید صادق محی الدین نقشبندی فہیم کی دعأاور محمد سیف الرحیم قریشی معتمد استقبالیہ کے شکریہ کے بعد ساجد عارف رؤف کے سلام بحضورسرور کونینؐ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا۔ بعدازاں نماز ظہر باجماعت ادا کی جائے گی حافظ وقاری محمد عبدالجبار اذان دیں گے۔
جلسہ عام میں خواتین کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظام رہے گا۔انہوں نے حیدرآباد واضلاع کے مرد وخواتین خاص کر نوجوان طلبا و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ جوق در جوق ان عظیم الشان جلسوں میں شرکت کرتے ہوئے حب رسولؐ وصحابہ کرام ؓ کا ثبوت دیں۔