حیدرآباد

مئیر حیدرآباد کی قیامگاہ میں روڈی شیٹرگھس پڑا

روڈی شیٹر نے کہا کہ وہ بعض مسائل پر بات کرنے کیلئے مئیر کے مکان پہنچا تھا۔اس مسئلہ پر مئیر کے مکان پر موجود سیکوریٹی عملہ اور اس روڈی شیٹر کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔

حیدرآباد: مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی کی قیامگاہ میں کل شب ایک روڈی شیٹرگھس پڑا۔اس روڈی شیٹر کی شناخت لکشمن کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ روڈی شیٹرمئیر کے مکان میں داخل ہونے کے بعد ان کی بیڈروم میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو پکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
عیدی بازار چوراہا کے قریب اقدام قتل واقعہ میں ایک شخص زخمی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس موقع پر اس روڈی شیٹر نے کہا کہ وہ بعض مسائل پر بات کرنے کیلئے مئیر کے مکان پہنچا تھا۔اس مسئلہ پر مئیر کے مکان پر موجود سیکوریٹی عملہ اور اس روڈی شیٹر کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔ اس واقعہ کے وقت میئر وجے لکشمی گھر پر نہیں تھیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ مئیر کے والد کیشوراؤ کا حال ہی میں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ ا سپتال میں ہیں۔ میئر کے عملے کی شکایت پر پولیس نے اس روڈی شیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے بنجاراہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

a3w
a3w