تلنگانہ

سوشیل میڈیا پر اپنی تصویر دیکھ کر بی ٹیک طالبہ نے پھانسی لے لی

بتایاجاتا ہے کہ اس نے سوشیل میڈیا کے ایک پوسٹ کے سبب خودکشی کرلی جس میں ا س کو ایک نوجوان ساتھی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بی ٹیک کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

پولیس نے بتایا کہ انجینئرنگ سال سوم کی اس طالبہ نے ضلع کے رامنا پیٹ میں رشتہ دارکے مکان میں فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

بتایاجاتا ہے کہ اس نے سوشیل میڈیا کے ایک پوسٹ کے سبب خودکشی کرلی جس میں ا س کو ایک نوجوان ساتھی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

طالبہ کا تعلق ضلع کے بھوپال پلی ٹاون سے ہے جو بی ٹیک (ای سی ای)کورس نرسم پیٹ کالج سے کررہی تھی۔

اس کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔